ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی جی کو پھریادآیا قبرستان،ایودھیا اورمتھرا کاشی

یوگی جی کو پھریادآیا قبرستان،ایودھیا اورمتھرا کاشی

Tue, 08 Feb 2022 07:21:00    S.O. News Service

مظفر نگر،8؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو قبرستان کا ذکر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی اوران کے ساتھ اتحاد میں انتخابی میدان میں اتری راشٹریہ لوک دل پر بڑا حملہ بولا۔

مظفر نگر میں ایک جلسہ عام میں سی ایم یوگی نے کہا کہ ہم ایودھیا، کاشی، متھرا، ورنداون کو ترقی دیں گے۔ قبرستان کی ترقی کیلئے ایس پی اور لوک دل کے لوگوں کو بھگوان نے پیدا کرکے انہیں بھیجا ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اکھلیش یادو اور جینت چودھری کی پارٹیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ مجھ سے ایک سکیولر لیڈر نے کہا کہ آپ صرف تیرتھوں کی بات کرتے ہیں؟ میں نے کہا کہ ہمارا جہاں عقیدہ ہوگا ہم وہیں کام کریں گے۔ ہم ایودھیا، کاشی، متھرا میں کام کریں گے۔ ورنداون کی ترقی کریں گے۔بھگوان نے ایس پی اور لوک دل کے لوگوں کو قبرستان کی ترقی کیلئے بھیجا ہے۔

سی ایم یوگی نے کہا کہ ہماری حکومت نے سکھ تیرتھ کی ترقی کیلئے پوری کوشش کی ہے۔ حکومت تریتا یوگ کی یاد کو تازہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور پھر کریں گے بھی کیوں نہیں؟ پچھلے 5 سالوں سے بی جے پی اتر پردیش میں ہر زیارت گاہ کو بغیر رکے، انتھک اور بغیر جھکے ترقی کر رہی ہے۔مظفر نگر سے پہلے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔


Share: